کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سید حفیظ الدین کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھے جانے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے منحرف رکن اسمبلی حفیظ الدین کو نااہل قرار دینے کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا تھا ،وہ خط منظر عام پر آتے ہی پاک سرزمین پارٹی کے رہنماحفیظ الدین نے اپنا استعفیٰ بذریعہ فیکس سیکریٹری اسمبلی کو بھجوادیا ہے ۔تحریک انصاف نے اسپیکر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والے قانون کے تحت حفیظ الدین کو نااہل قرار دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق سید حفیظ الدین کااستعفیٰ ناقابل قبول ہوگا ۔اسمبلی قواعد کے تحت رکن کو خود اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو کر استعفیٰ جمع کرانا لازمی ہے ۔فیکس کے ذریعہ جعلی استعفیٰ بھی جمع کروایا جاسکتا ہے ۔