لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ گورکھ دھندہ ہے ،وزیر خزانہ یہ بھی بتاتیں کہ 2015-16میں حکومت معاشی ترقی میں ناکام کیوں رہی ،عوام زندگی میں خوشحالی لانے کے دعوے کیوں حقیقت نہیں بن سکے ،پنجاب بھر میں بے روزگاری میں اضافہ کیوں ہوا اور توانائی کے منصوبے کیوں مکمل نہیں ہوسکے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 2015-16کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے مختص چار سو ارب میں سے صرف228ارب روپے خرچ ہوسکے جبکہ خطر ناک عمارتوں کے لئے مختص چار ارب روپے خرچ نہیں ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ اسی طرح صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ،حکومت سب اچھا کانعرہ لگاتی رہی لیکن ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ خرچ نہ کرسکی ،سات سالوں میں پنجاب کے عوام کی زندگی میں مشکلات ہی مشکلات رہی ہیں انہیں سکون کی کوئی گھڑی میسر نہیں ہوسکی ،حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔