ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پاک چین کا مشترکہ ایسا اقدام جس نے دشمن ممالک کے ہوش اڑا دیئے ، عوام میں خوشی کی لہر

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا پاکستان کی اقتصادی ترقی منصوبوں میں ایک اور شاندار اضافہ ، چین نے گوادر تا کاشغر تیل کی ترسیل کیلئے پائپ لائن کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا، رپورٹ کے مطابق چین اس منصوبے پر 2017ء میں کام شروع کر دے گا۔ تیل سپلائی منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے مزید استحکام میں بڑی پیش رفت ثابت ہوگا۔ گوادر تا کاشغر منصوبے سے مشرق وسطیٰ کے تیل کی چائنہ تک رسائی کافی حد تک آسان ہو جائیگی۔پراجیکٹ کیلئے فنڈز چینی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ادا کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق متذکرہ بالا منصوبہ چین کے سلک روٹ کی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے ‘ چین سلک روٹ منصوبہ ایف ڈبلیو او نے تعمیر کیا تھا۔گوادر تا کاشغر تیل ترسیل منصوبے کی لمبائی، روٹ اور لاگت کے بارے میں ابھی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی جا سکیں۔ گوادر خلیج فارس کے قریب واقعہ ہے‘خلیج فارس سے 17 ارب بیرل تیل کے ذخائر کی ترسیل روزانہ کی جاتی ہے۔ منصوبہ 3000 کلومیٹر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو گوادر سے ملائے گا۔ واضح رہے کہ چین کو بھاری مقدار میں تیل دوسرے ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے جس کی مد میں چین کا کثیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔ گوادرسے کاشغر کے راستے چین کو تیل کی ترسیل سے 2500 کلومیٹر کم فاصلہ طے کرنے کا فائدہ ہوگا۔ سی پیک منصوبے سے چین کو وقت کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کی بھی یقینی بچت ہوگی‘ چینی گوادر میں بڑا انڈسٹریل پارک تعمیر کرینگے جہاں آئل سٹی اور پٹرولیم ریفائننگ زون بھی قائم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…