خیبر ایجنسی(آئی این پی) پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کی جانب سے گیٹ کے تنازعہ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ گیٹ کے تنازعہ پر کی گئی اور افغانستان کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کو بھی استعمال کیا گیا تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق پاکستان طور خم بارڈر پر سیکیورٹی بڑھانے کے لئے گیٹ اور باڑ کی تعمیر کر رہا ہے ۔ افغان حکام کو گیٹ اور باڑ کی تعمیر پر اعتراض ہے ۔ گیٹ کی تعمیر پر گزشتہ دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے ۔