ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’کالی موت‘‘خیبرپختونخواکے بڑے شہرمیں خوفناک وباء پھیلنے کا خدشہ،انتباہ جاری

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں چوہوں کی بہتات سے طاعون کی وبا پھیلنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ماہرین نے چوہوں کی بھرمار کو کالی موت (بلیک ڈیتھ) سے تعبیر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے چوہوں کے سر کی قیمت مقرر کئے جانے کے باوجود چوہوں کی کمی نہیں ہو سکی ہے اور چوہوں کے انسانوں پر پے در پے حملوں کے باعث طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پشاور میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے امکانات ہیں۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر اس کا تدارک نہ کیا تو یہ ہزاروں انسانی جانوں کو نگل سکتی ہے۔ طبی ماہرین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں روزانہ چوہوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کو لایا جا رہا ہے زیادہ تر بچے ان چوہوں کا آسان ٹارگٹ ہیں ۔ بچوں کو چوہوں نے گردن کے اوپر ، سر، ناک، منہ پر کاٹا ہے۔ چوہا اگر گردن سے نیچے کاٹے تو ایک انجشکشن لگایا ج جاتا ہے اور اگر گردن سے اوپر کاٹے تو پھر چار انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ طاعون1346ء میں پہلی بار سامنے آئی تھی اور اسے کالی موت کا نام دیا جاتا ہے جبکہ اہل یورپ نے طاعون کو چڑیلوں کا انتقام کہہ کر پکارا تھا۔#/s#۔( علی؍طارق)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…