لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے مختلف خدمات کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صفائی کے نظام کے بعد اب بجلی کے متبادل ذرائع جنریٹرز کے معاملات بھی ٹھیکے پر دئیے جا رہے ہیں۔ا س حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے مختلف کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ہسپتالوں میں انتظامات ٹھیک کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے ہی صفائی اورسیکورٹی کا نظام ٹھیکداروں کے سپرد کر رکھا ہے اور اب یہ عمل ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھی یہ عمل شروع ہونے والا ہے لیکن اس سے پہلے حکومت نے تمام ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے مختلف خدمات کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اب بجلی کے متبادل ذرائع جنریٹرز کے معاملات بھی ٹھیکے پر دئیے جا رہے ہیں۔