ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

جادوگرقبرکھودتے گرفتار،حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے (آن لائن) بابرکت رحمتوں والے مہینے میں کام شیطانی ،جادو گر جعلی عا مل کا کمال2دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رات مجو چک قبرستان میں پرا نی قبر کھود رہے تھے اہل دیہہ کے قبرستان جا نے پر قبر کا نصف حصہ ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے لو گو ں کے واپس جا نے کے بعد دوبارہ شروع، تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں مجو چک کے رہا ئشی محمد انوار ارائیں کا 7دن کا نواسہ قضاء الہی سے فوت ہو گیا اس کی قبر کشائی کیلئے عمر ،لیا قت انصاری مستری ،محمد آصف اور تنویر قبر ستان گئے ان سے قبل تین افراد عبدالوکیل راجپوت نمبر دار ولد رحماں ،جا وید ولد رمضان مجو چک ،اور جادو گر سلطان ولد مراد ساکن بدو رتہ اندھیرے میں سا بق قبر سے مٹی اتار رہے تھے ان کے دریافت کر نے پر انہوں نے کہا کہ فو تگی کے بعد قبر تیار کی تھی جنازہ صبح ہو نے کی وجہ سے قبر کو بند کر رہے ہیں اس کے بعد غا ئب ہو گئے بچے کے جنازہ کے بعد دوبارہ قبر سے مٹی اتارنہ شروع کر دی معزذین اہل دیہہ نے تھا نہ تتلے عالی پو لیس کو فون کر دیا ایس ایچ او ملک محمد اصغرا عوان بھا ری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ کر جا دو گرجعلی عامل سلطان اور جا وید کو گر فتار کر لیا جبکہ اندھیرئے کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے وکیل راجپوت فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا حو الات میں بند ملزمان سے را بطہ کر نے پر جا وید نے بتا یا کہ سلطان نے ہم سے 5ہزار نقد لئے چند روز قبل فوت ہو نے والے میرئے بھا ئی کے متعلق کہا کہ وہ قبر میں زندہ ہے میں نے قبر پر پڑ ھا ئی کر کے اس کو باہر نکالنا ہے قبر سے مٹی بھی اس نے اتاری ہے سلطان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ کا بچہ جادو سے فوت ہوا ہے قبر کشا ئی کی اجازت لے لیں تو وکیل راجپوت نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں کچھ نہیں ہو تا میں عر صہ 10سال سے جادو ٹونے کا کام کر رہا ہوں تتلے عالی پو لیس نے معزذین دیہہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے وکیل راجپوت تا حال گر فتار نہیں ہو سکا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…