بھکر (آئی این پی)احترام رمضان کا خیال نہ ہی خدا کا خوف،مسلم لیگ ن کا ایم پی اے پیشہ ور خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھکر سے منتخب ہونے والے ایم پی اے غضنفر عباس کو لوگوں نے ایک گھر میں پیشہ ور خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا لیکن پولیس نے اثر و رسوخ اور شاید پیسے کی چمک کے بل بوتے پر ایم پی اے کو فرار کرا دیا۔اہل علاقہ نے ایم پی اے کو فرار کرانے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے