لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس پر حکومت مخالف احتجاجی تحر یک 14اگست سے شروع کر نے پر غور ۔تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان پانامہ لیکس کے معاملے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا باقاعدہ آغاز14اگست2016سے کر سکتے ہیں اور عید کے بعد عمران خان کارکنوں کو فعال کر نے کیلئے چاروں صوبوں میں دورہ کا بھی آغاز کر نے کیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں یا درہے کہ 2014میں بھی عمران خان لاہور سے 14اگست کو ہی حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا آغاز کر چکے ہیں ۔