کراچی(این این آئی)کراچی میں بادلوں نے بسیرا کرلیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھے موسم کے ساتھ ہلکی بونداباندی کی خبر بھی سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق تیز سمندری ہواوں اور ابر الود موسم نے کراچی میں اتوار کی چھٹی کو شہریوں کے لیے خوشگوار بنادیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ماہ رمضان المبارک کے پہلے اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہے گا اور ہوا چلتی رہے گی۔یہی نہیں ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ رات کے اوقات میں ساحلی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوگی جس سے درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔