مری (این این آئی) مری میں زندہ جلائی گئی ماریہ عباسی کے گھر والوں پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی،مری میں زندہ جلائی گئی ماریہ عباسی کے گھر والوں پر ملزم پارٹی نے صلح کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ بار کا فیکٹ فائنڈنگ مشن ماریہ عباسی کے گھر مری پہنچ گیا جہاں انہوں نے زندہ جلائی گئی ماریہ کے والدین سے ملاقات کی ٗماریہ کے والد نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بتایا کہ ملزم پارٹی اس پر صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ واضح رہے کہ 19 سالہ ماریہ عباسی کو شادی سے انکار پر ماسٹر شوکت نے زندہ جلایا تھا۔