ؒ لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بدھ کے روز وطن واپس پہنچیں گے ۔عوامی تحریک نے اپنے قائد کی آمد پر استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ترجمان کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری قطر ائیر لائن کے ذریعے لندن سے بذریعہ دوحہ صبح آٹھ بجے لاہور ائیر پورٹ اتریں گے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد کو خوش آمدید کہنے کیلئے ائیر پورٹ پر موجود ہوں گی جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں انکی رہائشگاہ لیجایا جائے گا۔