ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی ،شیخ رشید نے ’’کپتان‘‘ کے بارے میں ہی بڑی پیش گوئی کرڈالی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انٹرنیٹ پر چل رہا ہے۔ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ان حالات میں فوج فیصلے کرنے والی ہے تاہم سیاستدانوں کی وجہ سے وہ کوئی واضح فیصلہ نہیں کر پا رہی۔انھوں نے موجودہ حالات میں سب سے بڑا مسئلہ قیادت کے فقدان کو قرار دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اس مرتبہ چھوٹی عید اور بڑی عید کے درمیان عوامی عید ہوگی، لیکن کوئی ڈیڈلائن اس کیلئے نہیں دے سکتا ٗکیونکہ اس دوران کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ملک میں فیصلے کون کر رہا ہے اور حال ہی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والے ملاقات میں فوج نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھاپاناما لیکس میں ہونے والے انکشافات کے بعد موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو صرف سڑکوں پر آکر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلے سے معلوم تھا کہ ٹی او آرز پر بننے والی کمیٹی بے نتیجہ رہے گی کیونکہ ابھی تک دونوں طرف ڈیڈ لاگ برقرار ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان باہر نہیں نکلے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔اس سوال پر کہ کیا آپ پچھلے دھرنے کی وجہ سے عمران خان سے ناراض ہیں؟تو انہوں نے کہاکہ وہ عمران خان سے نہیں لیکن ان کی جماعت کی کارکردگی کی وجہ سے کچھ اختلافات ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار جی یو آئی (ف) کے علاوہ باقی تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی میدان میں آجائے کیونکہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں اوراگر لوگ سڑکوں پر نکلے تو نواز شریف کو گھر جانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…