گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) گھوٹکی میں پولیس نے رونتی اور کھینجو کے علاقوں میں کاروائیاں کر کیسنگین مقدمات میں مطلوب11 ڈاکوؤں کو گرفتا ر کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، ان میں لڑکیوں کی آواز نکال کر 56افراد کو اغوا کرنے والا ملزم راحب شربھی شامل ہے۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق پولیس نے رونتی اور کھیجو کے کچے اور پکے کے علاقے میں آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب گیارہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔کارروائی میں موبائل کے ذریعے لڑکیوں کی آواز نکال کر 56افراد کو اغوا کرنے والا ملزم راحب شربھی گرفتار کرلیا جس پر کشمور اور گھوٹکی کے مختلف تھانوں پر مقدمات درج ہیں اور ملزم پر پانچ لاکھ انعام مقرر کرنے کی شفارش بھی کی گئی ہے۔آپریشن کے دوران اب تک ڈیڑھ ماہ میں 8 اشتہاری ڈاکوں سمیت 31 بدنام ڈاکوؤں سمیت 562 روپش اشتہاریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔