لاہور (مانیٹر نگ ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہےکہ شوکت خانم اسپتال کےاکاؤنٹس میں بےضابطگی نکلی توسیاست چھوڑدونگااور اگر کچھ غلط نہ نکلا تو نوازشریف اور خواجہ آصف کو استعفی دینا ہوگا۔ کپتان نے دعویٰ کیا کہ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے ۔ عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو کھلا چیلنج دے دیا ، کہتے ہیں شوکت خانم ہسپتال میں بے قاعدگی ثابت کر دیں ، وہ سیاست چھوڑ دیں گے ۔ لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے ۔
عمران خان نے کہا حکومت تحریک انصاف کو تنہا کرنے کی کوشش کرے گی ۔ سیاست دانوں کو چھانگا مانگا کی طرح پھر خریدا جائے گا ۔ ایک سوال پر کپتان نے کہا کہ چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے ، موقع ملا تو ریٹائر ہونے والے چاروں الیکشن کمشنرکا احتساب کریں گے ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ کراچی میں کینسرکاتیسرابڑااسپتال بنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ زکوٰة کاپیسہ اسپتال مشینری پرنہیں صرف مریضوں پرخرچ ہوتاہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف کی کرپشن چھپانےکیلئےاسپتال کونشانہ بنایاگیا۔ عمران خان کاکہناتھاکہ شوکت خانم اسپتال کےتمام اکاؤنٹس شفاف ہیں۔ہمارےاکاؤنٹس کوئی بھی چیک کرسکتاہے۔یہ پاناماپیپرزمیں چھپےہوئےاکاؤنٹس نہیں ہیں ۔عمران خان نے
عمران خان نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ،وجہ بھی سامنے آگئی
12
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں