پنوعاقل (آئی این پی) پنوعاقل کے قریب کورائی مائینر میں چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، متعدد دیہات اور فصلیں زیر آب آگئیں ، پاک فوج اور دیگر اداروں کے ریسکیو نے قومی شاہراہ کو ڈوبنے سے بچا لیا ، شگاف کو پرکرنے کا کام جا ری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے قریب کنڈا موڑ کے مقام پر کورائی مائینر میں جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب اچانک شگا ف پڑ گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے چالیس فٹ چوڑ ا ہو گیا اور اس سے تیزی سے پانی رسنے لگا جس کی وجہ سے قریب کے درجن سے زائد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی اور پانی تیزی سے وہاں سے گذرنے والی قومی شاہراہ کی طرف بڑھنے لگا شگاف کی اطلاع فوری طور پر دیہاتیوں نے آبپاشی حکام کو دی مگر اطلاع ملنے کے باوجود بڑی دیر تک کسی کے نہ آنے پر دیہا تیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پرکرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکی شگاف سے پانی کے تیزی سے بہا ؤ اور قومی شاہراہ کے زیر آب آنے کے خدشے کے باعث پاک فوج کے جوان اور دیگر ریسکیو اداروں کے رضا کار بھی ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچ گئے اور انہو ں نے شگا ف کو پرکرنے کی کوششیں شروع کردیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھیں ۔