اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس وزیراعظم نوازشریف کے لئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے اور کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ،یہ شہر آپ کے زخم مندمل کرنے میں مدد دے گا۔ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے لندن میں رہائش گاہ پر آکر وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی ۔ شہزادہ چارلس وزیراعظم کے لئے اپنے محل کے باغ کا شہد لائے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ،ذاتی طور پر دورہ کر کے اپنے دوست کو دیکھنا چاہتا تھا۔ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم سے کہا کہ یہ شہد آپ کے زخم مندمل کرنے میں مدد دے گا۔