لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کرپشن بچانے کے لئے شوکت خانم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، شوکت خانم میں کرپشن ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں ، شوکت خانم کے تمام اکاؤنٹس شفاف ہیں ۔شوکت خانم کے لئے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے بہت باریاں لے لیں ، اب ملک کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ سیالکوٹ کا وزیر اپنی زبان کا بہت غلط استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیثیت سے زیادہ شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر تا ہوں ۔ دنیا میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں جو پرائیویٹ ہونے کے ساتھ 70فیصد مریضوں کا مفت علاج کرے ۔ بہت جلد کراچی میں بھی شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن بچانے کے لئے شوکت خانم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، شوکت خانم میں کرپشن ثابت ہو گئی تو سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں ، شوکت خانم کے تمام اکاؤنٹس شفاف ہیں ۔