جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ماروی سرمد کاسینیٹرحمداللہ پر انتہائی شرمناک الزام،مقدمہ درج

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سول سوسائٹی کی کارکن ماوری سرمد کی درخواست پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینیٹر حمد اللہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانے مقدمہ درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹی وی شو کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے مبینہ طور پر سماجی کارکن ماروی سرمد سے بدکلامی کی تھی ٗ ماروی سرمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر جسمانی طور پر بھی تشدد کی کوشش کی گئی تھی۔اس واقعہ کے بعد ماروی سرمد نے جے یو آئی ف کے سینیٹر حمد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دی۔ماروی سرمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پروگرام کے دوران سینیٹرحمد اللہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ٗحمد اللہ نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کو ’ریپ‘ کی بھی دھمکی دی۔ماروی سرمد نے درخواست میں مزید لکھا کہ وہاں موجود لوگوں نے سینیٹر حمد اللہ کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ بار بار مارنے کی کوشش کرتے رہے۔ماروی سرمد کے مطابق پروگرام کے دوران سینیٹر حمد اللہ کی جانب سے غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی ٗماروی سرمد کی درخواست پرتھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…