لاہور ( این این آئی)لاہور ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائنز کی مسقط آنے والی پرواز نے اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے پہلے پہنچ کر مثال قائم کر دی جبکہ طیاروں کی کمی اوران میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 6پروازیں منسوخ جبکہ 8سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 651، پی آئی اے کی بہاولپور سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 652، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431 ، ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 400، ایئربلیو کی لاہور سے واپس کراچی جانے والی پرواز401 اور ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 کو منسوخ کر دیا گیا ۔ادھر حیران کن طور پر عمان ایئر کی مسقط آنے والی پرواز 343 اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے پہلے ہی لاہور پہنچ گئی جبکہ متعدد فنی خرابیوں کے باعث کویت ایئر ویز کی کویت سے لاہور آنیوالی پرواز203، تیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ کویت ایئر ویز کی لاہور سے واپس کویت جانے والی پرواز204 ، تیس منٹ ، قطر ایئرویز کی لاہور سے دوحہ جانیوالی پرواز 621، پینتیس منٹ، ترکش ایئر کی لاہور سے استنبول جانیوالی پرواز 715ایک گھنٹہ اور پی آئی اے کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 725تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ان کے علاوہ پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203تیس منٹ کی تاخیر سے جبکہ ایئربلیو کی لاہور سے ریاض جانیوالی پرواز 474تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔