ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

دنیا میں سب سے زیادہ نابینا کس ملک میں ہیں؟ نئی رپورٹ جاری

datetime 6  جون‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن) افریقی ملک موریطانیہ کے جنوب مشرقی میں واقع پسماندہ علاقے ’’والی کمبہ‘‘ کی نصف سے زائد آبادی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہے۔موریطانیہ میں مجموعی طور پر بھی نابینوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کی کل ا?بادی 30 لاکھ ہے، جن میں سے 50 ہزار افراد نابینا ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد کی بینائی انتہائی کمزور ہے۔’’والی کمبہ‘ گاؤں کے بیشتر افراد اس مرض کا شکار ہیں، تاہم مقامی حکومت اور بین الاقوامی طبی اداروں کی جانب سے اب تک ان کے علاج و معالجے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔اس پسماندہ علاقے کے باسیوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے، مگر بینائی سے محروم افراد یہ کام بھی نہیں کر سکتے، جس کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مذکورہ علاقے کے لوگوں میں بینائی سے محرومی کا یہ مرض جدی پشتی ہے اور زمانہ قدیم سے یہاں زیادہ تر نابینا بچے جنم لیتے ہیں۔ اس علاقے کے دو بچوں کا حال ہی میں دارالحکومت نواکشوط کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے، جس سے ان کی بینائی لوٹ آئی ہے۔موریطانیہ کی حکومت نے مزید نابینا افراد کے علاج و معالجے کے لیے عالمی طبی اداروں سے اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…