لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 ءمیں پاک بھارت میچ کے دوران تاریخ بدل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں چلنے والے ٹی وی اشتہار میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان 1992 ءسے اب تک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھا رت سے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت پایا۔جبکہ اس اشتہار میں پاکستانی شخص بھی دکھایا گیا ہے کہ جو پاک بھارت میچ کے بعد پٹاخے چلا کر جشن منانا چاہتا ہے لیکن اسے یہ خوشی ابھی تک نصیب نہیں ہوئی۔ ورلڈ کپ کے دوران بدتمیز کرکٹر کو معطلی کا سامنا پاکستانی آف سپنر سعید اجمل سے جب اس اشتہار کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 ءمیں تاریخ بدل جائے گی اور پاکستان اس ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست ضرور دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا اس ٹورنامنٹ میں وہ پٹاخے چلانے کا وقت آ گیا ہے جو پاکستانی قوم نے ابھی تک نہیں چلائے۔واضح رہے پاکستان 1992 ءسے اب تک ہونے والے 5 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کبھی جیت نہیں پایا ۔جبکہ اس مرتبہ پاک بھارت میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا جس میں سعید اجمل نے پاکستان کی فتح کی امید ظاہر کی ہے۔