بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں دو روزہ پراپرٹی کی نمائش کا انعقاد 105نمائش کنندگان کی شرکت‘ کامیابی کیلئے پر امید : ذیشان علی خان

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی میزبانی میں پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی کی نمائش 28اور29مئی 2016ء کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی ۔اس نمائش میں ملک بھر سے 105نمائش کنندگان اپنے مختلف بڑے منصوبے شرکاء کیلئے پیش کریں گے ، شرکاء کی مزید دلچسپی کیلئے کھانے پینے کے مختلف اسٹالز کا اہتمام بھی ہوگا ۔ مزید براں اس نمائش میں قرعہ اندازی کے ذریعے سے سونے کے سکے ‘موٹر سائیکلیں اوربرقی مصنوعات بھی دی جائیں گی۔۔گزشتہ سال لاہور میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے منعقدہ نمائش میں 45ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ جہاں گزشتہ نمائشیں ہماری کامیابی کی داستان ہیں وہی ہم اس ماہ کے آخر میں لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش کی کامیابی کیلئے بھی پر امید ہیں۔ دو ماہ میں ہماری جانب سے یہ تیسری بڑی پراپرٹی کی نمائش منعقد کی جارہی ہے ۔ اپریل2016ء میں ہم نے اسلام آباد اور کراچی میں بڑے ایکسپوزمنعقد کئے تھے جن میں ہزاروں شہریوںنے شرکت کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں اب ہم ایک مرتبہ پھر لاہور میں پراپرٹی ایکسپو منعقد کرنے جا رہے ہیں، یہ اب تک کے تمام منعقدہ ایکسپو زسے بڑا ہوگاجس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہونگے ۔
زمین ڈاٹ کام کا انعقاد 2006ء میں علی خان برادران کی جانب سے ہوا تھا‘اس پراپرٹی کی ویب سائٹ نے گزرتے وقت کے ساتھ اہم کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔آج اس ادارے کے پاکستان کے 11شہروں میں دفاتر ہیں‘ ادارے کی موجودگی 30اہم شہروں میں ہے جبکہ 600قابل افراد پر مشتمل ٹیم موجود ہے ۔ اس ادارے کے ساتھ تقریباً 9ہزار اسٹیٹ ایجنٹس کام کر رہے ہیں جب کہ اس ویب سائٹ کے ماہانہ وزٹ 35لاکھ ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…