اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران مقامی طور پر تیارکی گئی گاڑیوں کی ضرورت میں 29 فیصد کا اضافہ ہواہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2015-16ءکے دس ماہ کے دوران مقامی طور پر تیار کی گئی ایک لاکھ 84 ہزار 99گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 42 ہزار 814گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری ، بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری پر حاصل کیے جانے والے قرضوں پر شرح سود کی کمی اور پنجاب حکومت کی ٹیکسی سکیم سے مقامی طورپر تیار کی جانیوالی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کے بنیادی اسباب ہیں ۔رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے رواں سال میں 52ہزار 987گاڑیاں فروخت کی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 1.15 فیصد زائد رہی ہیں تاہم اپریل 2016ءکے دوران کمپنی نے 5ہزار 483 یونٹس فروخت کئے جو اپریل 2015ءکے مقابلہ میں 6فیصد کم ہیں ۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 41فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے اور جاری مالی سال کے دوران کمپنی کی تیار کردہ 1لاکھ 9ہزار 628گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں ۔ اسی طرح رواں مالی سال میں ہنڈا کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 1.13فیصد کا اضافہ ہونے سے کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت کاحجم 21 ہزار 292یونٹس تک بڑھ گیا۔ گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والے 29فیصد کے مجموعی اضافہ سے ملکی معیشت کی ترقی و بہتری کی عکاسی ہوتی ہے جو ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران مقامی طور پر تیارکی گئی گاڑیوں کی طلب میں 29 فیصد اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































