کراچی(آن لائن)گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے،کے ایس ای100انڈیکس نے36848پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،گذشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب روپے کے قریب جا پہنچا۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا لیکن دوسرے کاروباری دن سے پانچویں کاروباری روز تک مسلسل تیزی کے باعث مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ہو گئے۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 36200،36300،36400،36500،36600،36700،36800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس36700اور36800پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گر گیا لیکن گذشتہ ہفتے انڈیکس5بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب ضرور ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں571.01پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس36122.49پوائنٹس سے بڑھ کر36693.50پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس297.24پوائنٹس کے اضافے سے21395.95پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24612.74پوائنٹس سے بڑھ کر24899.63پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں78ارب31کروڑ85لاکھ34ہزار519روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب3ارب87کروڑ57لاکھ883روپے سے بڑھ کر74کھرب82ارب19کروڑ42لاکھ53ہزار402روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ46کروڑ83لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ9لاکھ54ہزارحصص رہااور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی ۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر1852کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے942کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،798میںکمی اور112کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سلمان،ٹی پی ایل ٹریکر،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پی ٹی سی ایل،سوئی نادرن گیس کمپنی،پاک انٹرنیشنل بلک،دیوان موٹرز،کے الیکٹرک لمیٹڈ،بائیکوپیٹرولیم،جہانگیرصدیق کمپنی،دیوان سیمنٹ اورجاپان پاورسرفہرست رہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































