کراچی(آن لائن) عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث عرب ممالک نے تیل پر دی جانے والی سبسڈی کم کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے سعودی عرب سمیت تیل ایکسپورٹ کرنے والے عرب ممالک کی آمدن متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک قیمتوں میں کمی کا خسارہ سبسڈی کم کر کے عوام کو منتقل کر نے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2016ء4 میں سعودی عرب سے 48 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں سعودی عرب سے موصول ہونے والی رقم 51 کروڑ ڈالر تھی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے اپریل میں ترسیلات زر کا حجم 40 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 35 کروڑ ڈالر کے قریب آ گیا ہے جبکہ کچھ عرب ممالک ترسیلات زر پر ٹیکس عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں جن سے بیرون ملک پاکستانی کچھ فکر مند نظر آتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کے لئے حکومت رقم ترسیل کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے مالیاتی ادروں کو پابند کرے۔ اس اقدام سے ہنڈی حوالہ جیسے غیر قانونی رقم ترسیل کرنے کے ذرائع کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی اور ترسیلات زر کے حجم میں بھی اضافہ ہو گا۔
عرب ممالک نے عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں سے ہونیوالا نقصان پورا کرنے کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
وائٹ ہاس کے آفیشل اکاونٹ سے شیئر کی گئیں مشکوک ویڈیوز سے تشویش، خوف کی لہر دوڑ گئی
-
ریشم نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کی ہیں’ دیدار کا الزام
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
حمزہ علی عباسی کی بہن نے لاکھوں ڈالرز اور درہم کیسے بیرون ملک منتقل کئے؟ الزامات کی تفصیلات
-
دوستی نہ کرنے پر فٹ بالر نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا
-
رجب بٹ کا ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کو دوٹوک جواب، تنازع شدت اختیار کر گیا



















































