منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب اور کے پی کے کا’’ بجٹ‘‘ دعویٰ نے ہلچل مچادی

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)خیبرپختون خواہ کے عوام عمران خان سے مایوس ہیں۔خیبرپختون خواہ کی ترقی کے لئے تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا ۔خیبرپختون خواہ کے بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔تاہم پنجاب کا بجٹ’’کے پی کے‘‘ سے ہزار گنا بہتر ہوگا، آن لائن کے سوال کے جواب میں صوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز،ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور گوجرانوالہ ، شیخوپورہ،قصور اور منڈی بہاؤالدین سے کامیاب ہونے والے لیگی رہنماؤں کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتھک محنت اور درست سمت پالیسیوں کی وجہ سے سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا۔ 40لاکھ معیاری روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی،پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ 2018تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف 17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے۔پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018 وژن 2025سے مطابقت رکھتی ہے۔ ایم پی ایز کے مطابق ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ ایسے ذہین بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں جن کے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…