ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے فیصل آباد میں ہو نیوالا جلسہ ملتوی کیو ں کیا ؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ۔عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں جلسہکر نے جا رہے تھے ۔ اس کے بعد مسلسل خواتین سے بدتمیزی ہونے پر عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ اچا نک ملتوی کر دیا، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباداور لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا ۔ 8مئی کو فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا تھا جو کہ عمران خان نے اچانک ملتوی کر دیا ۔ اتوار کے روز مال روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر خواتین سے بدسلوکی کا واقعہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعے میں ممکنہ محرک پانچ افراد کی نشاندہی کر لی گئی ۔ پولیس نے میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں اور انہیں پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔ ویڈیوز کی مدد سے واقعے کے محرک 5 افراد کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ پانچوں افراد کے تصاویر نادرا بھجوا دی گئیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پو لیس اب اعتماد اٹھ گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…