جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بینظیربھٹو کا قتل،مضاربہ، چینی سیکنڈل ،حنیف عباسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ، حقیقت سامنے لے آئے

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق ایم این اے اور میٹرو بس سروس کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف ہر دور میں ایک مخصوص طبقہ نے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا لیکن آخر میں ان کا منہ کالا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی پرزور تردید کرتا ہوں کہ نہ ہی میرا کسی مضاربہ سیکنڈل سے یا کسی چینی سیکنڈل سے تعلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جس کمپنی سے 21 لاکھ کا جنریٹر خریدا وہ بطور فیکٹری پلانٹ منیجر کے درمیان طے ہونے والے معاہدہ کے تحت 27 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جس کی پہلی قسط مبلغ 10 لاکھ روپے چیک کی صورت میں ادا کی اور باقی 17 لاکھ روپے کی رقم نیب کے چیئرمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے اور ایسی من گھڑت اور جھوٹی، بغیر تصدیق شدہ خبریں شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ اس حوالے سے پیمرا کے پاس جاؤں گا اگر وہاں سے داد رسی نہ ہوئی تو اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے 2009 میں بھی مجھے بے نظیر قتل کیس میں بھی پھنسانے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ نے سرخروکیا میں کسی شخص سے نہیں ڈرتا۔ اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ ہے عزت و ذلت اس کے اختیار میں ہے۔ ایفی ڈرین کیس ہو یا میٹرو کیس ہر کسی قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…