لاہور ( این این آئی)شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور میں شدید تلخ کلامی ، عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،انتہائی قدم اُٹھالیا
،اجلاس ہی چھوڑ کرچلے گئے، تحریک انصاف میں دھڑے بندی ختم کرانے کیلئے مصالحتی مشن ناکام،شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور میں شدید تلخ کلامی پر عمران خان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔دھڑے بندی ختم کرانے کے لیے تحریک انصاف کے مصالحتی مشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مصالحتی مشن کیلئے بلایا گیا اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد عمران خان غصے میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔ سیاسی کمیٹی اور سندھ کے پانچ روزہ مارچ پر بھی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ پارٹی کے بیشتر رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کے سندھ مارچ کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور میں شدید تلخ کلامی ، عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،انتہائی قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں