کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور دفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین نے گزشتہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے جانے کی درخواست جمع کرائی تھی ۔منگل کو درخواست کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر کتنے کیس بنائے گئے ہیں ۔کیا آپ نے دوسری عدالتوں سے جانے کی اجازت لی ہے ۔ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹرعاصم پر احتساب عدالت میں 2اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایک کیس زیر سماعت ہے ۔ڈاکٹر عاصم جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔صرف ایک عدالت سے اجازت کافی ہے ۔احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور دفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے ۔نیب کے وکیل کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو اجازت ملنے کی مخالفت کی گئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































