پشاور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں سکھوں کی ایک عبادت گاہ کو تقریباً ستر سال کے بعد حکومت نے اس برادری کے لوگوں کے حوالے کر دیا ہے۔پشاور کے علاقے ہشت نگری میں تقریباً تین سو سال قبل قائم ہونے والا گورودوارہ بھائی بیبا سنگھ فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ ہے۔ تقسیم ہند کے بعد یہاں سے سکھوں کے بڑی تعداد دیگر علاقوں میں منتقل ہو گئی جس کے بعد یہ عمارت مقامی لوگوں کے تصرف میں آگئی۔بعد ازاں حکومت نے اس عمارت کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے ایک حصے میں اسکول اور فنی تربیت کا ادارہ قائم کر دیا۔سکھ برادری کئی برسوں سے اس عبادت گاہ کو انھیں واپس کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی تھی اور بالآخر بدھ کو حکام نے باضابطہ طور پر یہ گورودوارہ سکھ برادری کے حوالے کردیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے علاوہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی شریک ہوئے۔غیرمسلموں کے لیے صوبائی وزیراعلیٰ کے مشیر سردار سورن سنگھ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ان کے لیے بہت مسرت کا موقع ہے اور خاص طور پر جس طرح سے مقامی آبادی نے اس سارے معاملے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا اس کے لیے وہ ان کے ممنون ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں سکھوں کی ایک قابل ذکر تعداد آباد ہے جن کی اکثریت کاروبار اور حکمت کے شعبے سے وابستہ ہے۔پشاور کی سکھ آبادی کا کہنا ہے کہ گو کہ ان کے لیے شہر میں گورودوارہ جوگن سنگھ بھی موجود ہے لیکن گوروداورہ بیبا سنگھ کی اپنی ایک تاریخی اہمیت اور ان کی خواہش تھی کہ یہ عبادت گاہ میں ان کے تصرف میں واپس آ جائے۔بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کے جس حصے میں اسکول قائم تھا وہ بدستور موجود ہے لیکن فنی تربیت کے ادارے کو یہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں آباد میں غیر مسلم برادریوں کو ان کے عقائد پر عمل پیرا ہونے کی مکمل آزادی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدام کر رہی ہے اور اس ضمن میں سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے



















































