جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

افغان طالبان نے مذاکراتی عمل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوز ڈیسک ) افغان طالبان نے چار ممالک کی جانب سے حالیہ دنوں میں شروع کئے گئے مذاکراتی عمل میں شرکت کر نے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ہفتہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں طالبان کی رہبری شوریٰ نے کہاکہ طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور اور نہ ہی رہبری شوریٰ نے ان مذاکرات میں شرکت کافیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں ا فغانستان ٗ پاکستان ٗ چین اورامریکہ کے سفارتکاروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں ہونگے ۔طالبان کے بیان میں کہاگیا کہ اس وقت تک افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود ہیں اور ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ مزید فوجی افغانستان آرہے ہیں ٗمختلف علاقوں میں بمباری جاری ہے رات کے وقت چھاپے مارے جارہے ہیں اور مختلف علاقوں میں افغان فورسز نے حملے بڑھا دیئے ہیں جبکہ دوسری طرف ایسے ماحول میں مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹا جارہاہے یہ دونوں متضاد چیزیں ہیں ۔بیان میں کہاگیا کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیاگیا اور طالبان کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی گئی ہے ہم نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے جب تک غیر ملکی افواج واپس نہیں جاتیں ٗہمارے رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے خارج نہیں کئے جاتے اورطالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو اس وقت تک کوئی بھی مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے ۔بیان میں کہاگیا کہ مذاکرات میں طالبان کی شمولیت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ہم میڈیا سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ طالبان کے ترجمان کے علاوہ دیگر لوگوں کی خبروں کو اہمیت نہ دی جائے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…