ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ملائکہ کو بہت چاہتے ہیں لیکن من گھڑت باتوں کے باعث اب انہیں ملائکہ کے چلے جانے کا ڈر سوار رہتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار وہدایتکاراربازخان کا کہنا ہے کہ ملائکہ ان کے لیے بہت خاص ہیں اوروہ دنیا میں کسی بھی چیزسے زیادہ انہیں چاہتے ہیں۔ جب آپ اپنے پسندیدہ ترین انسان کی رفاقت پالیتے ہیں تو پھر اسے کھونا نہیں چاہتے۔ ملائکہ بھی ان کے لئے ایسی ہی ہستی ہیں۔ ارباز خان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں پھیلی من گھڑت باتوں کے باعث وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی اہلیہ سے متعلق بہت فکر مند ہوگئے ہیں، اب انہیں ہم ہر وقت ملائکہ کے چھوڑ کر چلے جانے کا ڈر سوار رہنے لگا ہے۔ اس طرح کی فکر مندی انہیں اس وقت بھی نہیں تھی جب ہم دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی میں ایک خاص وقت ساتھ گزارنے کے بعد خواتین زندگی کے مختلف معاملات پرحاوی ہوجاتی ہے اور ایک شوہر کے پاس اپنی بیوی کی بات سننے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا ، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اداکاراربازخان اورملائکہ کی شادی 17 برس قبل ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے سے ان کے اورملائکہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زبان زد عام پرتھیں۔