بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آسکر شو کوصرف3 کروڑ40 لاکھ امریکیوں نے دیکھا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) دنیائے فلم کی سب سے بڑی تقریب آسکر کے بارے میں حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے۔ آسکر کو گھر بیٹھے صرف 34 ملین امریکیوں نے دیکھا جو 8 سالوں بعد سامعین کی سب سے کم ترین تعداد ہے،تفصیلات کے مطابق آسکر شو اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والے شو رہا تاہم قومی سطح پر جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق2016ءکے آسکر میلے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس سال آسکر کی رنگا رنگ تقریب کو گھر بیٹھے 34 ملین امریکیوں نے دیکھا۔ اس سے قبل ایسی صورتحال 2008ءمیں دیکھنے میں آئی تھی جب ۔ ایک جانب تو آسکرمیلے نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے تو دوسری طرف ریزی فلمی ایوارڈز کے بھی چرچے ہیں جس میں فلمی ستاروں کو بدترین کارکردگی پر ایوراڈز دیئے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسے میں جب ہر طرف فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کا چرچا ہے دوسری طرف ریزی ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔اپنی نوعیت کی اس مختلف تقریب میں ہالی وڈ فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ نے پانچ بدترین ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ یوں ریزی ایوارڈز میں بدترین فلم ہونے کا اعزاز ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کے نام رہا۔فلم کو بدترین اداکار اور بدترین اداکارہ سمیت دیگر بدترین کیٹیگری کے ایوارڈ وصول کرنا پڑے۔ تقریب میں خصوصی ریزی ریڈی میر ایوارڈ سلویسٹر اسٹالون کے نام رہا۔ انہیں فلم ”کریڈ“ پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…