بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

آسکر2016:کیپریو بہترین اداکار،بری لارسن اداکارہ قرار

datetime 29  فروری‬‮  2016 |

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)اکیڈمی ایوارڈز 2016ءکی رنگارنگ تقریب میںاداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔بہترین اداکارہ کاا?سکر فلم “روم”کے لیے اداکارہ بری لارسن کے نام رہا۔لیونارڈو ڈی کیپریو کو یہ ایوارڈ فلم ’دی ریوننٹ‘ میں اداکاری پر دیا گیا۔ وہ ماضی میں 6بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وہ یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم ’دی ریوننٹ‘ اب تک 3ایوارڈز جیت سکی ہے جو بہترین اداکار، بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی یا سنیماٹوگرافی کے ہیں۔میڈ میکس، فیوری روڈ چھ ایوارڈز جیت کر سب سے آگے تھی تاہم یہ سب ایوارڈ تکنیکی شعبہ جات میں دئیے گئے۔فلم کو آسکرز میں 10ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں بہترین فلم کے لیے نامزدگی بھی شامل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق’میڈ میکس:’ فیوری روڈ‘ نے ملبوسات، میک اپ، پروڈکشن ڈیزائن، تدوین، ساونڈ ایڈیٹنگ اور ساونڈ مکسنگ کے شعبوں میں ایوارڈ جیت لیے ہیں۔بہترین دستاویزی فیچر فلم ’ایمی‘ قرار دی گئی جس کے لیے آصف کپاڈیا اور جیمز ریس نے ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مارک ریلنس کو فلم ’برج آف اسپائز‘ کے لیے دیا گیا ہے جبکہ سوئیڈش اداکارہ الیشیا وکاندر فلم ’ڈینش گرل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دی گئی ہیں۔اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ ’اسپاٹ لائٹ‘ جبکہ بہترین طبع زاد اسکرین پلے کا ایوارڈ ’بگ شاٹ‘ کے نام رہا ہے۔بہترین موسیقی کا ایوارڈ برطانوی موسیقار سیم اسمتھ نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’اسپیکٹر‘ کے لیے جیتا ہے۔الیہاندرو گونزالز نے ’دی ریویننٹ‘ کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔سن 2016 ئ میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیے گئے تمام 20 اداکار سفید فام افراد ہیں اور یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جس میں کوئی بھی سیاہ فام یا اقلیت سے تعلق رکھنے والا کوئی اداکار ٹاپ کٹیگری میں شامل نہیں



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…