بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شرمین عبید چنائے کی دوسری فلم نے بھی آسکر جیت لیا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)پاکستانی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ اس سال کا آسکر ایوارڈ بھی لے اڑی جبکہ پچھلے سال بھی دستاویزی فلم کے لئے انہی کی فلم کو آسکرایوارڈ کے لئے فاتح قرار دیا گیا تھا۔ شرمین نے ایوارڈ ز لیتے وقت فخریہ انداز میں کہا کہ ”یہ فلم ہی کی طاقت ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے غیرت کے نام پر قانون میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ ’آگرل ان دا ریور، دا پرائس آف فارگونس‘ کو پانچ دیگر دستاویزی فلموں کے ساتھ بہترین مختصر دستاویزی فلم کے شعبے میں نامزد کیا گیا تھا۔ فلم کی وزیر اعظم ہاوس میں بھی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت غیرت کے نام پر قتل کی برائی سے نجات کے لیے مناسب قانون سازی کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے پہلے 2012ءمیں ’دی سیونگ فیس‘ نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیت کر شرمین نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا۔ وہ ان گیارہ خواتین فلم ڈائریکٹرز میں شامل ہیں جو اب تک کسی نان فکشن فلم کے لیے آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔شرمین دوسر مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئی ہیں۔فلم اے گرل ان دا ریور ایک 19 سالہ لڑکی صبا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔شرمین کا کہنا ہے کہ پرعزم خواتین کی محنت کا صلہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے یہ فلم بنانے میں ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہی کی طاقت ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے غیرت کے نام پر قتل کے قانون میں ترمیم کا وعدہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…