جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بولنگ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہوں‘ اظہر محمود

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود نے کہاکہ میں نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہوں، میں کھلاڑیوں کی آل راﺅنڈ صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پ±رعزم ہوں اور پی سی بی کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپنر مشتاق احمد کی جگہ پی سی بی نے اظہر محمود کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ذمہ داری کے لیے عبوری طورپر بولنگ کوچ عہدہ سونپا ہے، چیف کوچ وقار یونس اور اظہر دونوں ہی سابق پیسرز ہیں، اس حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے، مگر اظہر محمود اس سے پریشان نہیں اورمثبت نتائج کیلیے بے تاب ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ لوگ ہیڈ کوچ وقار یونس کے ہوتے ہوئے میری بطور بولنگ کوچ تقرری پر تنقید کررہے ہیں، میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ آل راﺅنڈر ہونے کے ناطے جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے رموز سے آگاہ ہوں، میں نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بولرز کے انداز میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، البتہ کلائی کی موومنٹ اور تکنیک کو بہتر بنانے کے ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولرز محمد سمیع ،محمد عرفان اور انور علی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، ایونٹ میں حصہ لینے کی بدولت پاکستانی ٹیم کو ا?ئندہ کافی فائدہ ہوگا۔ اظہر محمود نے کہا کہ میں پلیئرز کو ذہنی طور پر میگا ایونٹس کیلیے تیار کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ وہ اپنے قدرتی ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہوئے کسی خوف کا شکار نہ ہوں، پاکستان کی ٹیم متوازن اور امید ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی، اظہر محمود نے کہا کہ پی ایس ایل سے نہ صرف ملک کو نیا ٹیلنٹ بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ اورسینئرز کو اچھی پریکٹس ملی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…