جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

جذام سے متعلق فرسودہ خیالات درست نہیں، طبی ماہرین

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)لیپروسی کنٹرول پروگرام کو آج جس بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ فرسودہ خیالات اور بے بنیاد عقیدہ ہے جو معاشرے میں اس مرض سے متعلق پایا جاتا ہے جس کے باعث مریض مرض میں مبتلا ہونے پر اپنے مرض کو چھپاتے ہیں اور بروقت علاج نہیں کرواپاتے اور مرض کے پیچیدہ ہونے پر معذوری کا شکار ہوکر مختلف معاشی اور معاشرتی مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار طبی ماہرین نے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کی جانب سے جذام کے عالمی دن کے موقع پر پی اے سی سی اڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار وپریس بریفننگ میں کیا۔ ماہرین میں ایم اے ایل سی کی صدر ڈاکٹر روتھ فاﺅ، ڈاکٹر کرس ،ڈاکٹر مطاہرضیا، ڈاکٹر مظہر علی اور مسٹرمارون لوبو شامل تھے۔ ماہرین نے بتایا کہ جذام کے عالمی دن منانے کا مقصددنیا بھر میں جلد کے موذی مرض جذام کی روک تھام کے ضرورت اور اس بیماری کے بارے میں شعور و آگہی پیداکرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے میں ان کے خلاف امتیازی برتاﺅ کی روک تھام کرناہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک قابل علاج مرض ہے اور بروقت علاج سے معذوری سے بچا جاسکتا ہے اور مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر صحت مند زندگی گزار سکتا ہے، اس کیلئے اس مرض میں مبتلا ہونے پر شرمندہ یا خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا بروقت علاج کروانا چاہیے تاکہ نہ صرف معذوری بلکہ معاشی اور معاشرتی مسائل سے بھی بچا جاسکے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً4سے5سو سے زائد نئے جذام کے مریض رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔اب تک پورے ملک میں تقریباً56ہزار 5سو جذام کے مریض رجسٹرد کیے جاچکے ہیں جس میں سے 98فیصد مریضوں کا علاج مکمل ہوچکاہے۔ 2014 میں ملک بھر میں کل501نئے مریض رجسٹرڈ کئے گئے جس میں 46فیصد کا تعلق سندھ سے اور 62فیصد کا تعلق کراچی سے تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…