بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پرفیوم فیکٹری سے 10 گیلن انسانی پیشاب بر آمد

datetime 7  جولائی  2016 |

جدہ (نیوز ڈیسک) ایک گودام میں چھاپے کے دوران میونسپلٹی ٹیم نے مختلف کنٹینرز میں رکھا گیا انسانی پیشاب بھی بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپلٹی نے پرفیوم آئل سے بھرے ہوئے لکڑی کے کچھ ڈبے بھی بر آمد کیے جنہیں ممکنہ طور پر فروخت کیا جانا تھا، چھاپے کے دوران ٹیم نے نا معلوم خام میٹیریل سمیت تیل اور پر فیوم بوتلوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس کے بعد میونسپلٹی ٹیم نے فوری طور پر کامرس اور صنعت کی وزارت سمیت سول ڈیفنس اور پولیس کو اس معاملے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے تمام کیس ان کے حوالے کر دیا۔ میونسپلٹی کے میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارت کامرس اور صنعت کے تعاون سے اس گودام کو سیل کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے گودام میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر گودام کے آپریٹر کو بھاری ج±رمانہ بھی عائد کیا گیا جس میں گودام سے انسانی پیشاب کی بر آمدگی، لائسنس کے بغیر پرفیوم سازی، نامعلوم خام میٹیریل کی موجودگی سمیت دیگر صحت سے متعلق خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ گودام میں اس قدر مقدار میں انسانی پیشاب کیوں موجود تھا، اور کہیں اسے کسی پرفیوم میں ضم تو نہیں کیا گیا۔ میڈیا ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ میونسپلٹی کمیٹی ریسٹوران، کچن ، حلوائی کی دکانوں ، فاسٹ فوڈ رسیٹوران اور گوداموں پر اس قسم کی کارروائیاں کرتی رہتی ہے

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…