جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں مقیم شوہر نے بیگم کا موبائل دیکھا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا انکشاف کہ سوچ کر ہی کوئی بھی شوہر گھبرا جائے

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

متحدہ عرب امارات میں مقیم شوہر نے بیگم کا موبائل دیکھا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا انکشاف کہ سوچ کر ہی کوئی بھی شوہر گھبرا جائے

عرب ممالک کے مردوں کی غیر ملکی خواتین سے شادیاں کو ئی غیر معمولی بات نہیں ہے اور یہ خواتین اپنے آبائی ممالک کا سفر بھی بکثرت کرتی رہتی ہیں، مگر ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی غیر ملکی بیوی اپنے ملک کا چکر لگانے گئی تو ایک ایسا کام بھی کر آئی کہ جان کر بیچارے خاوند پر تو گویا قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ اس شخص نے ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بتایا کہ اس نے اپنے خاندان کی تمام تر مخالفت کے باوجود ایک ایسی غیر ملکی خاتون سے شادی کر لی کہ جس کی تین شادیاں پہلے ہی ناکام ہو چکی تھیں۔ شادی کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ خاتون اکثروبیشتر اپنے آبائی وطن کے چکر لگاتی رہتی تھی اور حالیہ دورے کیلئے اس نے اپنے خاوند سے بھاری رقم بھی لی تھی۔ جب وہ متحدہ عرب امارات واپس پہنچی تو ایک دن اتفاقاً اس شخص نے غیر ارادی طورپر اس کے موبائل فون کی چھان بین شروع کردی۔ جوں ہی اس نے تصاویر کا فولڈر کھولا تو پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ اس کے سامنے اس کی بیوی عروسی لباس پہنے کسی اور مرد کے ساتھ موجود تھی، جو کہ دولہا بنا خوب کھلکھلا رہا تھا۔ یہ اس کی بیوی کی شادی کی تصاویر تھیں، جن پر اس کی آنکھوں کو یقین نہیں آرہا تھا۔ خاتون اس دوران واشروم میں موجود تھی، اور جوں ہی وہ باہر آئی تو یہ شخص اسے جان سے مارنے کے لئے لپکا، لیکن پھر اپنے ننھے بچے کے رونے کی آواز سن کر وہیں رک گیا۔ جب تصاویر کے متعلق سوال کیا تو پہلے تو خاتون نے انجان بننے کی کوشش کی لیکن پھر تسلیم کر لیا کہ اپنے وطن کے حالیہ چکر کے دوران وہ ایک اورمرد سے شادی کر آئی ہے۔ یہ اعتراف بھی کیا کہ نئی شادی کے اخراجات اور گھر کی آرائش و زیبائش کیلئے رقم بھی خاوند سے لے کر گئی تھی، جبکہ بہانہ یہ بنایا تھا کہ گھر والوں کی مدد کے لئے بھاری رقم کی ضرورت تھی۔ اور حد تو یہ تھی کہ اس سب کے بعد واپس آ کر خاموشی سے پہلے کی طرح خاوند کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا۔ بیوی کے سفاکانہ رویہ کا نشانہ بننے والے شخص نے فوری طور پر اسے طلاق دے دی، جبکہ اپنے بیٹے کی تحویل کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…