منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی ’دبنگ اینٹری ‘کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)عام طور پر دلہنیں لجاتی اور شرماتی ہوئی اپنے سہیلیوں اور خاندان کی خواتین کا سہارا لیے اپنی شادی کی تقریب میں آتی ہیں، گویا دوسری خواتین کا سہارا نہ ہو تو دلہن گر جائے گی۔ مگر بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں ایسے دبنگ انداز میں انٹری دی کہ تقریب میں شریک مہمان دنگ رہ گئے۔ آپ نے بھی یقینا ایسا منظر اپنی زندگی میں نہیں دیکھ رکھا ہو گا۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں یہ خاتون سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے، زیورات سے لدی، کالہ چشمہ لگائے موٹرسائیکل پر اپنی شادی کی تقریب میں آئی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس 26سالہ دبنگ دلہن کا نام عائشہ اپادھے ہے اور یہ گجرات کے ایک کالج میں پروفیسر ہے۔ عائشہ 13سال کی عمر سے موٹرسائیکل چلا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…