پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیاکی دس جاہل ترین سمجھی جانیوالی اقوام کی فہرست،بھارت کا حیرت انگیز مقام

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)ہندوستان ایک مرتبہ پھر سے دنیا بھر میں موجود 10جاہل سمجھی جانے والی اقوام کی فہرست میں نمایاں جگہ حاصل کر نے میں کامیاب ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس موری کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا۔سروے آرگنائزرز کی ٹیم کی طرف سے 33مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً25000افراد سے ملک کے کم اورذیادہ سنگین مسائل کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تاکہ مسائل کی سنگینی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا سکے۔سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق دنیا کی بہترین اقوام کی درجہ بندی میں جنوبی کوریا کا نام سب سے اوپر ہے جبکہ چین پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پایا ہے لیکن یہاں بات ہو رہی ہے دنیا کی 10جاہل ترین اقوام کی جن میں پہلے نمبرپر میکسیکو ہے۔میکسیکو کے 30فیصدعوام غیر مذہبی افراد اور20فیصد تارکین وطن کو ذیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ ملک میں خواتین سیاست دانوں کی بڑھتی تعداد کو کم اہمیت دیتے ہیں۔جاہل اقوام کی اس درجہ بندی میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت میں 32فیصدعوام ملحدین کے متعلق اظہار خیال میں ہمیشہ مبالغہ آرائی سے رائے دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں حیرت انگیز طور ہندوستان میں فربہ افراد کو بھی تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم بھارتی خواتین سیاستدانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ مبالغہ آرائی کا سہارا لیتے ہیں۔دوسری جانب شہری علاقوں میں رہنے والے دیہی آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی تک کو حقیر سمجھتے ہیں۔ اس درجہ بندی میں ترتیب وار برازیل تیسرے، پیروچوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں ، کولمبیاچھٹے ، بیلجیم ساتویں ، سا?تھ افریقہ آٹھویں، ارجنٹینا نویں اور اٹلی دسویں نمبر پر ہیں-



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…