اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے غیرملکی مسلمانوں کے لئے دروازے کھول دیے ،شانداراعلان بھی کردیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی وزارت حج نے یکم صفر سے عمرہ سیزن 2016کا آغاز کر دیا دنیا بھر کے لیے عمرہ سسٹم آن ہو گیا ہے،پاکستا ن سے ویزہ اپروول 5صفر سے شروع ہونے کا امکان پیداہوگیا ہے ۔ایک نجی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے سعودی عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی بڑھا دی سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی دوگنا کرتے ہوئے دو لاکھ ریال کر دی نئے عمرہ سیزن میں 45سال کی خاتون کا ویزہ بغیر محرم لگ سکے گا، 40سال سے چھوٹے افراد کے عمرہ ویزے پر پابندی بر قرار رہے گی ۔نئے عمرہ سیزن میں قوائد میں مزید سختی کرتے ہوئے نئی شرائط شامل کر دی ہیں پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی ایک لاکھ ریال تھی اس کو دو لاکھ کر دیا گیا ہے ،عمرہ سیزن2016میں صرف عمرہ ویزہ نہیں مل سکے گا مکہ مدینہ کا ہوٹل لینا بھی ضروری ہو گا عمرہ ویزہ کی اپروول ،مصنف ہوٹل کا نام ڈالنے کی صورت میں آئے گی ،سعودی حکومت کے منظور کردہ ہوٹلزجو بھی عمرہ زائرین حاصل کریں گے ۔سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے حرمین شریفین میں داخلے کے لیے عبایا کی شرط لازمی قرار دے دی ہے بے پردگی پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ،عمرہ ویزہ اور حج کے لیے پاسپورٹ بنانے والی خواتین کو سر ڈھانپ کر تصویر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے نئے عمرہ سیزن میں عمرہ ویزہ جاری کرنے والی کمپنیاں عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد اور واپسی تک تمام مراحل تک کی ذمہ دار ہوں گی شیڈول فیڈ کرنا ضرورہی ہو گا،سعودی عمرہ کمپنیاں کے افراد پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کے پاسپورٹ جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر قبضے میں لیں گی اور پاکستان واپسی یقینی بناتے ہوئے ائیرپورٹ پرپاسپورٹ زائر کو دے کر وطن روانہ کریں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…