جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت بھارت کرنے والے عدنان سمیع کی بھی عقل ٹھکانے آگئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (آن لائن)معروف گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں عدم برداشت اسی طرح جاری رہی تو پھر شہریت کےلئے درخواست نہیں دوں گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں عدم برداشت ہے تو کیا مجھے اس ملک کی شہریت کے لئے درخواست دینی چاہیئے؟ میرے خیال میں عمل الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔شیو سینا کی جانب سے پاکستانی گلوکار استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے سوال پر عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پرفارم کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے کیونکہ میوزک کا کوئی رنگ، مذہب یا ملک نہیں ہوتا، اگر مجھے کوئی میوزک پسند ہے تو پھر زبان بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کا بھارت کا ویزا رواں برس اگست میں ختم ہو گیا تھا جس کے بعد انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت میں رہنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے پاکستانی شہریت کی منسوخی کےلئے بھی درخواست دے رکھی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…