جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں حادثاتی طور پر اداکار بن گیا‘ شاہ رخ

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہونے والے شاہ رخ خان اپنے کیرئیر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ساتھ ساتھ حال ہی میں فوربس کی ہندوستان میں جاری فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں سر فہرست ہیں۔شاہ رخ خان آج جس مقام پر موجود ہیں وہاں تک کون پہنچنا نہیں چاہتا؟ مگر بولی وڈ کے اس بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بن گئے جب کہ ان کا کیرئیر میں اصل مقصد کچھ اور ہی تھا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بولی وڈ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بنے ہیں، وہ ہمیشہ سے ایک کھلاڑی بننا چاہتے تھے اور ہاکی یا کرکٹ کے کھیل میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ان کی کمر میں چوٹ لگی اور جس کا مکمل علاج وہ کم وسائل کے باعث نہیں کراسکے۔شاہ رخ کے مطابق انہوں نے تھیٹر میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کے بعد انہیں اپنا کرائے کا گھر چھوڑنا پڑا، اور پھر انہیں ڈرامہ فوجی میں کام کرنے کی آفر ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں کام ملنا بھی شروع ہوگیا۔ایک کے بعد فلم میں شامل ہونے کے بعد وہ ایک فلم اسٹار بن گئے۔شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی تین فلموں میں کام فلموں میں کام کر رہے ہیں جس میں ’دل والے‘، ’رئیس‘ اور فین شامل ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…