جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کر کے اس کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے مرض میں مبتلا 11سالہ پاکستانی لڑکا عبدل باسط والدین کے ہمراہ علاج کے لیے بھارت ا?یا تھا جہاں نہ صرف اسے اس خطرناک مرض سے چھٹکارا مل گیا بلکہ اس کی اپنے فیورٹ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیارہ سالہ عبدالباسط کوجگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے نئی دہلی کے اندرا پراستھا اپولو اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔جہاں اسے چچا کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 30 اکتوبر کو جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بعد اسے 17نومبرکواسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔چیف لیور ٹراسپلانٹ سرجن سبھاش گپتا کا کہنا ہے کہ بچہ جلد ہی اسکول جانے اور نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے گا۔نئی زندگی ملنے پر بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہرکے جس پر بچے کے والدین اسے ممبئی لے گئے جہاں اس کی سلمان خان سے ملاقات کرانے میں کامیاب رہے۔بچے کی والدہ رضیہ بیگم نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سرحد پار ایک انسانی کوشش ہے جو محبتوں کو فروغ دیتی ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…