منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی مداحوں کے پیار سے خوشی ملتی ہے،رنویراور دیپکا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک)کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی نئی فلم” باجی راومستانی“ کی تشہیر کے لیے مقبول فنکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون نے گزشتہ روز پاکستانی میڈیا سے ممبئی سے براہ راست وڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔جس کا اہتمام فلم کے پاکستان میں امپورٹر” آئی ایم جی سی“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کیاتھا۔ وڈیونیوز کانفرنس میں اداکارنئیر اعجاز ، گلوکار رفاقت علی خان ، فیشن ڈیزائنر بی جی اور اداکارہ قرتہ العین عینی بھی شرکت کی۔نیوز کانفرنس کے دوران رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انھیں اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب پاکستان میں ہماری فلمز کو نہ صرف پذیرائی ملتی ہے بلکہ لوگ ہمیں پسند بھی کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران رنویرسنگھ نے گفتگوکا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا ، نانی اوردادا، دادی کا تعلق کراچی سے تھا ، علی ظفرسمیت میرے کئی جگری دوست لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہتے ہیں اوراسی لیے میں بے صبری سے پاکستان جانے کا انتظارکر رہا ہوں۔اس موقع پر انھوں نے علی ظفر ، فواد خان اور ماورا ہوکین کی طرح اداکارہ قرتہ العین کو بھی بھارت آکر کام کرنے کی دعوت دی۔ فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرسنجے لیلا بھنسالی ایک جادوگر اور مصور ہیں اور” باجی راو مستانی “ان کا ڈریم پروجیکٹ ہے اور فلم کا ہر ڈائیلاگ سیٹی بجانے کے قابل ہے اور سنیما ہال میں فلم سے لطف اندوز ہونے والی شائقین خود اس حقیقت کا اندازہ کرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کا مرکزی پیغام محبت ہی ہے کیونکہ محبت پوری دنیا میں سمجھی جانے والی واحد زبان ہے۔ اس موقع پر گلوکار رفاقت علی خان نے باجی راومستانی کا ایک گیت اپنی آواز میں گاکر دیپکا پڈوکون کی نظر کیا تو وہ خوب محظوظ ہوئیں۔رنویر اور دپیکانے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بی جی کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کے ڈیزائنگ کے اندازکو سراہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…