ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈمسٹر پرفیکشنسٹ اور انکی اہلیہ کرن راوٴ کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی پاداش میں بھارتی عدالت کے حکم پر آج ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔واضح رہے چند روز 50سالہ اداکار کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انکی اہلیہ کرن راوٴ کا ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضاء کے پیش نظر کہنا ہے کہ انھیں کسی دوسرے ملک سکونت اختیار کر لینی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی طرف سے بہار کے ضلع مظفر پور کے ٹاوٴن پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔سپر سٹار کے بیان دینے کے بعد انھیں بھارتی انتہا پسندجماعتوں شیو سینا اور بی جے پی کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں شیو سینا کے ایک رہنما کا یہاں تک کہنا تھا جو شخص عامر خان کے چہرے پر تھپڑ رسید کرے گا اسے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔تاہم اداکار واقع کے رونما ہونے کے چند روز بعد ہی حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ہندوستان سے امریکہ منتقل ہو گئے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں