منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون کوہالی ووڈ کی فلم کا حصہ بننے کی پیشکش

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد دونوں کے اکھٹے ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔کچھ سال پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہولی وڈ فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بیشتر حصوں میں ون ڈیزل نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہے، تاہم بولی وڈ اسٹار نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔مگر اب دپیکا کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بہت جلد ون ڈیزل کی ایک اور مقبول سیریز کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دپیکا کی اس تصویر میں وہ سامنے دیکھ رہی ہیں جبکہ اداکار ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب ہےں۔اگر غور کیا جائے تو تصویر میں پیچھے ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز XXX کا پوسٹر موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا اس فلم کے اگلے حصہ میں موجود ہوں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے فلم میں ایک کردار کے لیے ٹیسٹ بھی دے دیا ہے۔فلم کا نیا حصہ سابقہ فلموں کی طرح سنسنی خیز ہوگا جس میں جان لیوا اسٹنٹس دیکھنے والوں کی دھڑکنیں تیز کردیں گے۔اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ دپیکا اس فلم کا حصہ بنتی ہیں کہ نہیں البتہ دپیکا کی نئی بالی ووڈ فلم ”باجی راو¿ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…